اسلام آباد : (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ 17 سے 18 ستمبر کے دوران بھارت ستلج اور چناب میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے کی سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ این ڈی ایم کے مطابق 17سے 18 ستمبر کے دوران بھارت ستلج اور چناب کو متاثر کرسکتا ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ستلج، راوی، چناب اور ندی نالوں میں پانی کا بہاو بڑھ سکتاہے۔
این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ خطرے سے دوچار علاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ تمام متعلقہ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی محکموں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
