تازہ تر ین

کوئٹہ میں تندور کی روٹی کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں مہنگائی بڑھنے کے بعد تندور کی روٹی کی قیمت پچاس روپے تک پہنچ گئی۔
نان بائیوں نے کوئٹہ میں آٹے کے بحران اور مہنگے داموں فروخت کو بنیاد بنا کر روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔
ڈھائی سو گرام والی روٹی کی قیمت تندور والوں نے پچاس روپے کر دی جبکہ شہر میں 25روپے والی روٹی کا وزن کم کر دیا گیا۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، اگر ہمیں سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کردیا جائے تو قیمت خود بہ خود کم ہوجائے گی۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پرائس لسٹ کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی اور نہ ہی منافع خوروں کو متنبہ کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain