واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کا اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندی سے متعلق نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریںگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجرم تارکین کو ترجیحی بنیادوں پر نکالنے کی راہ بھی ہموار کردی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویز نہ رکھنے والے 30لاکھ افراد کو امریکہ سے نکالنے کا بیان دیا تھا۔ گرفتار امیگرینٹس میں ایسے افراد بھی ہیں جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ امیگریشن حکام کے 6ریاستوں میں چھاپے‘ دستاویز نہ رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ امیگریشنپالیسی کے خلاف فیصلہ دینے والے ججوں کو دھمکیاں ملنے لگیں‘ ججوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ گلوکارہ شیکرا بھی میدان میں آ گئی۔ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والوں پر کالم لکھ ڈالا۔ ادھر امریکی صدر کے مطابق نیا حکم نامہ پیر یا منگل کو جاری کیا جا سکتا ہے۔
صدر نے ہار مان لی …. ملک محفوظ بنانے کیلئے جو ہو گا کرینگے …. اعلان
