لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کل اختتام پذیر ہوں گی، امریکی صدر بائیڈن ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے۔
ملکہ کے 8 پوتے پوتیاں اورنواسے نواسیاں بھی آخری دیدار کے لیے پہنچے، ولی عہد شہزادہ ولیم اوردیگر بچوں نے شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں حصہ لیا، ولی عہد ولیم اورشہزادہ ہیر ی نے فوجی یونیفارم میں تقریب میں شرکت کی، ملکہ کی وفات پر برطانیہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔
ملکہ کی آخری رسومات کے لئے عالمی رہنما لندن پہنچ رہے ہیں، صدر بائیڈن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن پہنچ چکے ہیں، آج ویسٹ منسٹرہال میں آمد متوقع، امریکی صدر شاہ چارلس سوم سے ملاقات بھی کریں گے، برطانوی میڈیا کےمطابق آخری رسومات میں گنجائش کم ہونے کے باعث سربراہان مملکت کے ساتھ ایک سے دو افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ملکہ الزتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے سربراہان مملکت سمیت پانچ سو عالمی رہنما شریک ہوں گے، شمالی کوریا ،ایران اور روس کے سربراہان کوملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے دعوت نہیں دی گئی۔