تازہ تر ین

امریکی صدر کا مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سیلاب کے باعث مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جوبائیڈن کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایئے کے موقع پر ہوئی۔
وزیر اعظم نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں پر افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain