تازہ تر ین

یوکرین: مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم، شہریوں کا روس کے حق میں فیصلہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں پانچ روز سے جاری ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں شہریوں نے روس کے ساتھ الحاق کے حق میں ووٹ دیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ڈونسک ریجن میں 99 فیصد سے زائد، لوہانسک میں 98 فیصد، زیپوریژیا میں 93 فیصد اور خیرسن میں 87 فیصد شہریوں نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ نے ریفرنڈم کو لوگوں کی حقیقی نمائندگی کے برعکس قرار دیا جبکہ یوکرینی صدر کا کہنا ہے وہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کے تحفظ کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے۔
روسی صدر 30 ستمبر کو ممکنہ طور پر ان علاقوں کے روس سے الحاق کا اعلان کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain