تازہ تر ین

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک ،دوسرازخمی

ارونا چل پردیش: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا ہے۔زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain