تازہ تر ین

روس کے یوکرین پر ڈسپوز ایبل ڈرون کے حملے، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیف: (ویب ڈیسک) روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت متعدد مقامات پر ڈسپوز ایبل ڈرون کے ذریعے حملے کیے، ان حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ڈرون حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے، کیف کے میئر کے مطابق 19 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی ڈرون حملے کیے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات میں نقصانات کی تفصیل سامنے نہ آسکی، کیف میں ڈرون کا ایک ٹکڑا ملا جس پر لکھا تھا کہ یہ حملے بیلگورود پر یوکرینی حملوں کا جواب ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain