پرتھ: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کے لیے پرتھ میں موجود ہے جہاں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا، ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیٹس پر بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں۔
پریکٹس کے دوران مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے ریورس سوئپ اور پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماربل سلیب لگا کر بیٹنگ کی پریکٹس کی۔
دریں اثںاء پاکستانی کرکٹرز نے پرتھ میں بچوں کے لیے منعقد کیے گئے کوچنگ کلینک میں بھی شرکت کی، کوچنگ کلینک میں عثمان قادر، شاہنواز دھانی، شان مسعود، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شریک ہوئے۔
کلینک کے دوران قومی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ٹپس بھی دیں، کرکٹ کوچنگ کلینک آئی سی سی کے کرکٹ فار گڈ پروگرام کا حصہ ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
