سڈنی: (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے بال ٹیمپرنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بال ٹیمپرنگ کا آغاز جنوبی افریقا نے بائیس سال پہلے کیا۔
ٹم پین نے اپنی سوانح عمری ’دی پیڈ پرائس‘ میں دھماکہ خیز دعوے کیے اور لکھا کہ سنہ 2000ء میں کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بال ٹمپرنگ کا آغاز کیا، تاہم براڈ کاسٹر نے اس معاملے کو جان بوجھ کر دبائے رکھا، ٹیم میٹنگ میں کیمرون بین کرافٹ کوریگ مال سے بال کھرچنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ویڈیو ری پلے میں کرافٹ کی جیب میں ریگ مال کی موجودگی کا علم ہونے پر میں دنگ رہ گیا اور ہم سب خوفزدہ ہوگئے تھے، عام طورپر ٹمپرنگ کے لیے بال کو جان بوجھ کر زمین پر مارا جاتا ہے لیکن ریگ مال کا استعمال یہ بہت خوفناک تھا۔
پین نے دعوی کیا کہ کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ عام بات اور ایک چھوٹا سا راز ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی بھی اس طرح کی باتیں اپنی کتاب میں کرچکے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے رویے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کپتانی چھوڑنے کے لیے بورڈ کی جانب سے اُن پر دباؤ ڈالا گیا اور اس سلسلے میں ایک پی آر فرم کی خدمات حاصل کی گئیں اور مجھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے۔
انہوں نے لکھا کہ جنسی طورپر کسی کو ہراساں نہیں کیا تھا، اس ایشو کے ٹیکسٹنگ اسکینڈل پر معاملہ کلیئر کرچکا تھا، کرکٹ آسٹریلیا کے پاس اس بارے میں بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ یہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا، جس پر مجھے ایک دماغی امراض کے ماہر سے بھی رجوع کرنا پڑا۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
