اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم این اے اعجاز چودھری کو 3سال قید اورجرمانے کی سزا سنا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نواز چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز چودھری کو 3سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے منڈی بہا?الدین ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔فیصلے میں اعجاز چودھری کو 20ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2ماہ قید کا حکم دیا گیا ہے .اعجاز چودھری 2013ئ کے عام انتخابات میں این اے 108منڈی بہا?الدین سے مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ سے منڈی بہا? الدین سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد میں تحریک انصاف کو جوائن کیا تھا۔وہ منڈی بہا? الدین سے 2بار ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں۔