تازہ تر ین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی، قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، سماجی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہوگی جبکہ کیش امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 79 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
جاری کردہ رقم سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ اور صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی، اس رقم میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی صحت کا تحفظ پروگرام شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain