تازہ تر ین

وفاقی پولیس نے لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی اور 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسکے علاوہ، 4265 ایف سی اور 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل، 611 بارہ بور گن اور 36700 راؤنڈ فراہم کر دیے گئے جبکہ 2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں، 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیے گئے۔
تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کا حکم دے دیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain