پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی افغانستان میں جماعت الاحرار کے تربیتی کیمپ پر ٹارگٹڈ کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے مہمند اور خیبر ایجنسی کی دوسری جانب واقع تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے جماعت الاحرار کے ڈپٹی کماننٹ عادل باچا کے کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ عادل باچا کے تربیتی کمپاﺅنڈ اور دیگر 4 کیمپ بھی تباہ کر دیئے۔