کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی،میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جمشید کوارٹرز کے قریب کے ایم سی بلڈنگ پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی،میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹاؤن اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ طارق خان اور سہیل نامی شخص نےایم سی بلڈنگ میں غیر قانونی تعمیرات کیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیانےمتصل نالےپربھی تعمیرات کیں اورقدیم درخت بھی کاٹ دیئے، طارق خان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتاہے،مکینوں کودھمکاتا ہے
درخواست میں استدعا کی گئی کہ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور کارروائی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے15نومبرتک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔