لاہور : (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔
نامور کرکٹرز کا پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
پی ایس ایل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر اور انگلینڈ کے جیسن رائے کی رجسٹریشن کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔
پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ رواں مہینے کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔