تازہ تر ین

جی 20 اجلاس: امریکی صدر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی چینی صدور کی ملاقات 14 نومبر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دونوں صدور دو طرفہ رابطے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا چین مسابقت اور مل کر کام کرنے کے مواقعوں پر بھی بات ہوگی اور دونوں ملکوں کے باہمی مفادات اور بین الاقوامی چیلنجز بھی گفتگو میں شامل ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain