تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے وی آئی پی انکلویرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے وی آئی پی انکلویرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کا جوش عروج کو پہنچ گیا،میچ ڈے سے قبل ہی ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آگئی ۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچوں دن کے تقریبا 70 فیصد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain