تازہ تر ین

فیفا ورلڈکپ: امریکا کو شکست دے کر نیدر لینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے امریکا کوشکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے 10 ویں منٹ میں میمفس ڈیپے نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ڈیلے بلائنڈ نے دُگنا کر دیا۔
امریکا کے حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری کم کی لیکن 81 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے ڈینزل ڈمفرائز نےتیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو مزید برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain