اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اوررات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں آر ایل این جی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ گیس نہیں خریدی جا سکی۔ یوکرین اور روس جنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے سے 9بجے ، دوپہر 12سے 2 اور شام کو 6 سے رات 9بجے تک گیس ملے گی۔لو پریشر والے علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہے ہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جارہی ہے۔گیس بحران کی وجہ سے نئے کنکشن پر پابندی عائد ہے۔گھریلو صارفین کو 121 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 450 روپے ایم ایم بی ٹو ہو فیس فراہم کر رہے ہیں۔
ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ سوئی ناردرن 950 روپے میں خرید رہی ہے۔گیس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔اربوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے اور کمپریسر لگا کر گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔شمالی علاقوں میں ائیر مکس پلانٹس کے ذریعے گیس فراہم کریں گے۔اولین ترجیحات میں انڈسٹری اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔اوگرا اور حکومت کی اجازت ملتے ہی نئے گیس کنکشن فراہم کر دیے جائیں گے۔