پشاور: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز سے متعلق تحقیقات مکمل کر کے صوبائی محکمہ انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے وصول کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں تقریباً 2 ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سابق و موجودہ صوبائی و وفاقی وزرا ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کےعہدیداروں نے سفر کیا۔
سابق و موجودہ چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز اوردیگرسرکاری ملازمین نے بھی ہیلی کاپٹرز استعمال کیا۔
دوسری جانب ہیلی کاپٹرز سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری آج صوبائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جس کی منظوری کے بعد 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا۔