راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے بعد انگلش کرکٹرجو روٹ نے اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
جو روٹ کے والد بارمی آرمی کے ہمراہ راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے آئے ہیں۔ جو روٹ کے والد پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74رنز سے شکست دی ہے۔
تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
