تازہ تر ین

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا مقدمہ درج

لاہور: (ویب ڈیسک) مانگا منڈی شامکے بھٹیاں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ مانگا منڈی کے سب انسپکٹر فیض احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملتان روڈ پر 2 ڈاکو ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے، اے ایس آئی عاصم اور شاہد ارشد نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کرنے اور 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain