تازہ تر ین

2022 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا ڈھونڈا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل نے 2022 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی، گوگل نے 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کا اعلان کیا۔
ٹرینڈنگ سرچز، خبریں، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔
گوگل کی سرچ ہسٹری سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں سیاست، مشہور شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک سے متعلق رہی، صارفین نے جہاں عمران خان اور ارشد شریف شہید کو سرچ کیا، وہیں سیلاب ، مہنگائی اور احساس پروگرام جیسی سرکاری مالی امداد کی سکیموں کی تلاش بھی کی۔
گوگل کے مطابق پاکستان میں جو مقبول ترین سرچز رہیں، ان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سر فہرست ہے جبکہ ایشیا کپ 2022 دوسرے اور پی ایس ایل 7 تیسرے نمبر پر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی 5، احساس پروگرام 6، ارشد شریف 7، عامر لیاقت 8 جبکہ نسیم شاہ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر رہے۔
فلمی دنیا میں بھی اس سال پاکستان نے مولا جٹ کے ذریعے تہلکہ مچایا، بلال لاشاری کی فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کے دل جیت لیے، جہاں فلم نے دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا وہیں گوگل پر بھی ٹاپ کیا۔
اس سال عامر لیاقت حسین کی موت کی خبر نے یوکرین جنگ، مری حادثہ، عمران خان، ارشد شریف جیسی بڑی خبروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مقبول ترین خبروں کی فہرست میں عامر لیاقت کا پہلا نمبر جبکہ یوکرین جنگ دوسرے، عمران خان تیسرے ، ارشد شریف چھٹے اور پرویز مشرف کا نمبر ساتوں ہے۔
فلموں اور ٹی وی شوز کی کیٹیگری میں، مولا جٹ کے بعد مس مارول، بلیک ایڈم ، لندن نہیں جاوں گی، دی بیٹ مین اور قائد اعظم زندہ باد سر فہرست رہیں۔
ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ سرفہرست رہے، ان کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورتحال کے سبب لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔
ٹیکنالوجی میں اس سال Vivo v23 سب پر بازی لے گئی، دوسرے نمبر پر آئی فون جبکہ تیسرے پر Oppo F21 Pro رہا جبکہ سیم سنگ اس فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔
2022 میں کھانوں میں پلاو، بریانی سے کہیں آگے نکل گیا، اس سال لوگوں نے کھانے کے شوق پورے کرنے کیلئے جن کھانوں کی ترکیبیں سرچ کیں ، ان میں چکن ریسیپی پہلے، پلاؤ ریسیپی دوسرے جبکہ شامی کباب ریسیپی تیسرے نمبر پر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain