سنگاپور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیس بک صارفین نئے فیچر اسٹار کی بدولت مونی ٹائزیشن کے بعد اپنی تخلیقات کا معاوضہ حاصل کرسکیں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا(فیس بک) ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور میٹا کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے صارفین کے حوالے سے ایک خوش خبری بھی سننے کو ملی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ اب میٹا کمپنی کی ایپ فیس بک سے پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل صارفین بھی اپنی تخلیقات (Content) کو ذريعہ آمدن بنا سکیں گے۔