تازہ تر ین

آسٹریلیا میں فائرنگ کا واقعہ، 2 پولیس افسران سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے

سڈنی : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک دور دراز علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں دو پولیس افسران سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برسبین سے 270 کلو میٹر دور پیش آیا جبکہ اہلکار فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عمریں 30 سال سے کم تھیں جبکہ واقعے میں 2 پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک 58 سالہ شہری بھی شامل ہے ، فائرنگ کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain