تازہ تر ین

سرکاری گاڑیوں کے ذریعے خوفناک دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

لاہور ( خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے ملک میں مارچ کے مہینے میں یوم پاکستان کے موقع پر کار بم دھماکوں کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کی اپنے اپنے صوبے میں سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی کوشش ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ماہ مارچ میں بالخصوص یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر کسی نہ کسی طور پر مشکلات کا شکار کر سکیں لہذا اس ضمن میں وہ سرکاری گاڑیوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں۔اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کئے جائےں بلکہ پنجاب ، سندھ ، سرحد اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ آزاد جمہوں و کشمیر کی حکومت کے ذمہ داروں بالخصوص چیف سیکرٹریز اور سیکرٹریز داخلہ کو سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی جاری کی جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے کی جانب سے خدشات پر مبنی رپورٹ سامنے آنے پر وزارت داخلہ ، حکومت پاکستان نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہائی الرٹ رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین کو آرڈ ینیشن کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری ٹرانسپورٹ کی حفاظت کی ذمہ داری ڈیوٹی پر مامور ڈرائیورز کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو کہنا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain