تازہ تر ین

پولیس کی فرض شناسی نے اسلام آباد کو بڑے حادثے سے بچا لیا ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دھماکے کی تفصیلات جاری کر دیں 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پولیس کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوئی جس میں ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھے ، بارود سے بھری یہ گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ سے راولپنڈی سے اسلام آباد دخل ہوئی، گاڑی اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے روانہ کی گئی تھی ، ایگل سکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی دھماکے سے اڑ گئی ، ، ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے ۔رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ ہم پولیس کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہاہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain