تازہ تر ین

تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکےعزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور PDM کو رسوائی، بلاول FATF کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نےنکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔
تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانےمیں لگےہوئے ہیں۔جسکےعزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔عمران کےفیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اورPDM کو رسوائی۔بلاولFATFکے اجلاس سے بائیکاٹ کرگئے تھے اور وہ کہتا ہےFATFسے میں نےنکالا۔عدالت میں کیس گورنر کےنوٹیفکیشن کا تھا،اسمبلی توڑنےاورجوڑنےکانہیں. سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب عوامی رائےعامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزراء کی تعداد 77 ہے، 22 بےمحکمہ ہیں، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے۔
جب عوامی رائےعامہ کااحترام نہیں ہوتاتوجمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہےقانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزامعاف کردی گئی ہے۔آئین موم کی ناک بن گیاہےاورہاتھ جوڑکرکھڑا ہےتنخواہ دینےکےپیسے نہیں،وزراء کی تعداد77ہے22بےمحکمہ ہیں50 کروڑتک کرپشن حلال اورچھوٹی چوری حرام ہے۔ممبروں کی منڈی لگی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain