لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار شجاع سمیع نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام”حضرات“میں شرکت کی جہاں ان کے ہمراہ معروف کامیڈین کاشف خان اور سلیم آفریدی بھی موجود تھے۔اس بارے میں شجاع سمیع نے”خبریں“کوبتایا کہ ملک کے ان مقبول فنکاروں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرکے بہت اچھا لگاکیونکہ یہ فنکار نہایت باصلاحیت ہیں جنہوں نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت کئی اور ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ان دنوں کئی ڈراموں میں کام کررہا ہوں جبکہ میری نئی سیریل”خان“آن ائرہوگئی ہے جسے شائقین کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔