تازہ تر ین

سکندر رضا بٹ نے پی ایس ایل کو سب سے معیاری لیگ قراردے دیا

کراچی(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز میں شامل زمبابوین کرکٹر سکندر رضا بٹ نے کہا ہے کہ وہ اب تک جتنی بھی لیگز کھیلے ہیں ان میں پاکستان سپر لیگ کا معیار سب سے بہتر ہے۔
آئی پی ایل اب تک نہیں کھیلی، اب کھیلنے جائیں گے جس کے بعد وہاں کی کرکٹ دیکھیں گے لیکن پوری دنیا یہی مانتی ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی 2بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔
سکندر رضا بٹ نے کہا کہ ایک میچ ایک رن سے جیتا گیا، دوسرا میچ 2 رنز سے، اب اس سے زیادہ سخت مقابلہ اور کیا ہوسکتا ہے؟ ابتداء میں ایسے زبردست میچز لیگ کیلئے کافی فائدہ مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز بہت زبردست ہوا ہے، شروع میں 2 بڑے اچھے میچز ہوئے، یہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت اچھی بات ہے، اس طرح کے میچز سے فینز ٹورنامنٹ کیلئے مزید پرجوش ہوجاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain