تازہ تر ین

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 18 ہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ فخر پہلے ہی اوور میں رن آوٹ ہو گئے جب کہ مرزا بیگ اگلے اوور میں 2 کے انفرادی اسکور پر چلتے بنے۔
سلامی جوڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد قلندرز کا مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور اننگز کے 9 اوور تک ٹیم کے 7 کھلاڑی 50 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سکندر رضا اور راشد خان نے سہارا دیا۔ دونوں کے مابین 69 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
راشد 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ سکندر رضا 71 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
ٹاس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے لاہور قلندرز کو کم اسکور پر آوٹ کریں۔
انہوں نےبتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج 3تبدیلیاں کی گئی ہیں۔عماد آصف کی واپسی،ایمل خان کی جگہ یاسر خان کھیلیں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain