تازہ تر ین

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں براہ راست کوالیفائی کریں۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ میچ ووننگ پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز 7 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف اور ٹیبل پر ٹاپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ اسکے 4 میچز اب بھی باقی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain