لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور برطانیہ سے لاہور پہنچ گئے۔
چودھری محمد سرور کی کل مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہو گی، ملاقات میں پارٹی میں شمولیت اور آئندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے معاملات طے ہوں گے۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اتوار کے روز پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
