تازہ تر ین

لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی ہر صورت روکنے کا فیصلہ، رینجرز طلب

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا ہے، رینجرز کی نفری کو زمان پارک کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر بھی تعینات کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ایک بار دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کی ہے۔
نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ دفعہ 144 صرف آج کے دن کے لیے ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی مدت کو مزید بڑھا سکتے ہیں، دفعہ 144 کے تحت لاہور میں کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر پابندی ہوگی، پنجاب حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وہ پرہیز کریں کیونکہ اُن کے بقول علاج بھی چل رہا ہے اور ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں، پلستر اترنے پر خان صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
عامر میر کا کہنا تھا کہ بارہ مارچ کو لاہور میں پی ایس ایل کا میچ ہے، آج لاہور میں میراتھن ریس اور سائیکل ریس کے بھی ایونٹس ہے، ان تمام ایونٹس کا فیصلہ ایک ماہ سے پہلے ہی کیا جا چکا ہے، لیکن عمران خان نے اچانک سے ان ایونٹس کے باوجود سیاسی ریلی کا اعلان کر دیا، اس سے قبل بھی شہر میں میچ اور عورت مارچ تھا تو انہوں نے ریلی کا اعلان کیا تھا۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو دفعہ 144 کو آگے بڑھا دیا جائے گا، انتخابی مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی اور اس سے پہلے جو بھی ہے اسے سیاسی سرگرمی کے طور پر لیا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain