تازہ تر ین

لاہور میں آج پہلا کوالیفائر ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی نے بیان جاری کردیا

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان کرکٹ بورڈ ) کے پہلے کوالیفائر سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
پی سی بی نے ٹوئٹر پر بیان جاری میں بتایا کہ آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain