تازہ تر ین

غربت سے نجات کے 69منصوبے ….عالمی سطح پر ہلچل

بیجنگ (ویب ڈیسک ) چینی حکومت غربت کے خاتمے کے لئے شروع کئے گئے 69منصوبوں کی بہتر نگرانی اور وہاں فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم کو روکنے کے لئے مزید کوششیں کرے گی ، یہ منصوبے ان شہروں میں شروع کئے گئے ہیں جنہیں غربت سے نجات دلانے کے لئے مزید فنڈ فراہم کئے جارہے ہیں ۔یہ بات ایک سرکلر میں کہی گئی ہے جو گذشتہ روز سپریم پیپلز پروکیوریٹو ریٹ ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن اور سٹیٹ کونسل کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، غریب آبادی کاجائزہ لینے ،مرکزی اور مقامی فنڈز کی فراہمی ، قرضہ جاری کرنے ،نئے گھروں کی تعمیر و مرمت کے موقع پر فرائض کی ادائیگی میں جرائم کو روکا جانا چاہئے۔سرکاری میں پروکیوریٹو ریٹ ، ترقی و اصلاحاتی عملے ، غربت میں کمی کے محکمے سے کہا گیا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دیں اور منصوبوں پر کام اور فنڈز کے مناسب استعمال کے تحفظ کیلئے قانونی امداد فراہم کریں اور اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سخت سزا دیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain