تازہ تر ین

شادی سے پہلے انتہائی اہم ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ کی قانون و انصاف اور مذہبی امور کی مشترکہ کمیٹی نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ شادی سے قبل ایچ آئی وی ایڈز اور تھلیسیمیا کے ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے حوالے سے بل کو ری ڈرافٹ کرکے3ہفتوں کے اندر کمیٹی میں پیش کیا جائے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سنیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان سمیت وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ، وزارت مذہبی امور، وزارت انسانی حقوق اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شادی سے قبل خون کی سکریننگ کیلئے فیملی لاز ترمیمی بل 2016 ءپر غور کیا گیا۔ خون کی سکریننگ لازمی قرار دینے کیلئے ترمیمی بل مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر چودھری تنویر نے سینٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کے متن کے مطابق ملک میں ایچ آئی وی ایڈز، تھیلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کیلئے بلڈ سکریننگ لازمی قرار دیا جائے۔ چیئرمین کمیٹی سنیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ یہ بل پورے معاشرے کیلئے انتہائی اہم ہے، تھلیسیمیا کی حد تک وزارت قانون، مذہبی امور، وزارت صحت سے اس بل کو ری ڈرافٹ کرکے مانگا تھا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے کہا کہ ابھی تک بل کو ری ڈرافٹ نہیں کیا، جلدکر لیں گے۔ وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایسا ہی بل قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو پیش کرچکی ہیں۔ دونوں بل انتہائی اہم ہیں ان کو یکجا کیا جائے، جس پر سنیٹر جاوید عباسی نے وزارت قانون کو کہا کہ وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت کرکے تین ہفتوں میں نیا بل ڈرافٹ کرکے پیش کرے۔ چیئرمین سینٹ نے اگر قومی اسمبلی کے بل کو اس کے ساتھ یکجا کردیا تو پھر دیکھیں گے۔
فیملی لا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain