تازہ تر ین

تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن، 5خواتین کیساتھ 2ماہ سے ناروا سلوک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کے عدالتی بیلف نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاون میںچھاپہ مار کر5خواتین کوبرآمد کرکے پیش کردیا،عدالت کو بتایا گیاکہ مذکورہ پانچوں خواتین کئی روز سے پولیس کی حراست میں تھیں جس پرفاضل جج نے فریقین کاموقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر عدالتی بیلف نے گزشتہ روزتھانہ سی آئی اے ماڈل ٹا?ن چھاپہ مار کر 5خواتین ولایت بی بی، آصفہ بی بی، پٹھان بی بی ،شہناز بی بی اور شازیہ کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا،عدالت نے پولیس کو طلب کیا جس نے عدالت کو بتایا کہ پانچوں خواتین کو چوری کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے ،ان کے بارے میں ظفر نامی شخص نے شکایت درج کرائی تھی،خواتین کو سگھیاں پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ خواتین گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتی تھیں،عدالت میں مذکورہ خواتین کے وکلائ نے پولیس کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو پولیس نے 2ماہ سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ،بیلف کے ڈر سے پولیس نے کارروائی کی ہے جبکہ خواتین نے عدالت کو بتایا کہ وہ چور نہیں ان پرجھوٹا الزام لگایا گیا ہے، عدالت نے پولیس اور وکلا کے بیانات سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain