تازہ تر ین

پارلیمنٹ لابی میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے اراکین میں ہاتھا پائی

اسلام آباد: پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑ بھی برسا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں اجلاس جاری تھا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے تقریر شروع کردی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں کہا کہ آپ تقریر نہیں کر سکتے صرف اپنے معاملے پر بات کریں، ڈپٹی اسپیکر کے کہنے پر مراد سعید غصے میں آ گئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ سے اسی طرح ہوتا ہے۔مراد سعید کے بعد (ن) لیگ کے رکن میاں جاوید لطیف لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد پر بات کر رہے تھے کہ تحریک انصاف کے مراد سعید پیچھے سے بولتے رہے جس پر جاوید لطیف نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی بھی اسی طرح پی ایس ایل پر تنقید کرتے رہے اور پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہا گیا، ان کا قصور نہیں ہے بلکہ ان کی قیادت کو بھی بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔اجلاس کے بعد دونوں اراکین پارلیمنٹ کی لابی میں پہنچے تو مراد سعید (ن) لیگ کے رکن جاوید لطیف کی طرف بڑھے اور کہا کہ آپ ہوتے کون ہیں مجھ سے اس طرح بات کرنے والے اور ہماری لیڈرشپ پر غداری کے فتوے لگانے والے جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی بھی ہو گئی۔ دونوں اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کو پارلیمنٹ لابی میں موجود افراد نے رکوایا اور معاملے کو رفع دفعہ کروایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain