تازہ تر ین

پنجاب کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری, نئی پالیسی تیار کرلی گئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ 5مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ۔خدشات کے باوجود متعلقہ اداروں کی مشاورت سے فائنل میچ کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیاجس میں اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی عطا کی ۔قانون نافذ کرنے والے سول وعسکری اداروں کے ساتھ انتظامی افسران نے انتھک محنت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے اور تمام متعلقہ محکموں او راداروں نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دئےے۔مسلسل محنت کر کے بہترین نتائج حاصل کئے گئے۔فائنل میچ کے انعقاد میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی تائید و حمایت حاصل رہی ۔کابینہ کمیٹی برائے امن وامان ، کو رکمانڈر لاہور ، وزرائ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، انٹیلی جنس کے سول و عسکری اداروں ، لاہورپولیس، انتظامیہ ، لارڈ میئر ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، محکمہ صحت اور دیگر اداروںنے عز م وہمت کی نئی داستان رقم کی ہے ۔ دن رات ایک کر کے فائنل کے لئے شاندار اقدامات کرنے اور شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر آپ سب کا شکر گزار ہوں ۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار آج یہاںاپنی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات کرنے والی سیاسی، انتظامی اور سکیورٹی ٹیم کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہو رمیں کئی برس سے کرکٹ میچ نہ ہونے کے باعث عوام میں تشنگی تھی اور یہاں فائنل میچ کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو دلچسپ میچ دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اجتماعی فیصلے کو آپ سب کی انتھک محنت سے کامیابی ملی ہے۔اتحاد و اتفاق کا ایسامثالی مظاہرہ دیکھنے میں آیا کہ دشمن کو شکست ہوئی جبکہ پاکستان کے عوام سرخرو ہوئے۔لوگوں کے چہرے کامیاب میچ سے کھل اٹھے۔ہم نے مل کر کے قوم کو اس طرح کی مزید خوشیاں دینی ہےں۔5مارچ کو پاکستان کے سچے جذبوں کی جیت ہوئی اور یہ میچ پاکستان نے جیتا ہے اور دشمن نے شکست کھائی ہے۔انہوںنے کہاکہ 5 مارچ کے میچ کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج میں اضافہ ہوا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ اسی جذبے کے تحت ہم کام کرتے رہے تو ایک دن پاکستان عظیم ملک بنے گا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے ایک حقیقی لیڈر کے طور پر انتہائی جرات مندانہ فیصلہ کر کے کامیاب فائنل کرایا اور آپ نے جو سپورٹ فراہم کی اس سے قوم کو حوصلہ ملا۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف جیسا لیڈر ہی پی ایس ایل کا فائنل کرا سکتا تھا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں رفتار اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنے کے نئے رجحان کی داغ بیل ڈالی ہے اور محنت، عزم اور دیانت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاگےا ہے ۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور رواں برس کے وسط مےں اس منصوبے سے بجلی کی پےداوار کا آغاز ہوجائے گا۔ اسی طرح 3600 میگا واٹ کے گیس پاور پلانٹ کے منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں اور گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3600 میگا واٹ کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ رواں برس توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو گا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی لیکن موجودہ حکومت نے ضائع شدہ وقت کی تلافی محنت، دیانت اور امانت کے ساتھ کی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے توانائی بحران کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صنعتی سیکٹر کے فروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب کی صنعتی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے موقع پیدا ہوں گے اور صنعتی ترقی سے معیشت مضبوط ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کیلئے صنعتی پالیسی کی تیاری کیلئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی پالیسی مرتب کرتے وقت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور ایسی جامع پالیسی مرتب کی جائے جس کا مقصد صنعتوں کا پائیدار بنیادوں پر فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم سید قمر الزماں شاہ کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain