اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کل بلایا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس موخرکر کے سینئر پارٹی قائدین کا مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں دن ساڑھے بارہ بجے ہو گا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر ابتدائی سماعت پر مشاورت ہو گی۔
اجلاس کے دوران انتخابات فنڈز سے متعلق وفاقی سیکرٹریز اور اٹارنی جنرل کو جاری نوٹسز پر بھی مشاورت ہو گی۔
