تازہ تر ین

پاک چین دوستی کا شاہکار منصوبہ …. صدر مملکت کا اہم بیان منظر عام پر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی اور روز گار کے مواقع ملیں گے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وہ ایوان صدر میں حاجی محمد افضل کی سربراہی میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں وزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام بھی شریک تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور درست اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادار وں نے پاکستان کو معاشی طور پر ترقی کرتا ہوا ملک قرار دیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل کے لیے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت تجارت نے کاورباری تسلسل کے ضمن میں تین سالہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان کیا ہے جس سے کاروبار میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت نئے پلانٹ اور مشینری کی درآمدات اور انھیں خیبر پختوانخواہ ، فاٹا اور گلگت بلتستا ن سمیت دیگر پسماندہ علاقوں میں تنصیب کرنے پر ۵۰ فیصد تک مد د کی جائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان برآمدات میں اضافے کے لیے نمائشوں کا اہتمام کر رہی ہے اورتجارتی وفود کے دور ے بھی کروا رہی ہے جس سے سرمایہ کاری کے لیے نئے ممالک سے روابط بڑھیں گے اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔صدر مملکت نے کہا کہ کاروباری اور تاجر برادری کو اپنے مجوزہ ٹیکس دینے چاہیں تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انھوں نے حکومتی اقتصادی پالیسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کوحکومت سے رابطے میں ہیں۔اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے صدر مملکت ممنون حسین کو خیبر پختونخواہ کی روایتی پگڑی بھی پہنائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain