تازہ تر ین

عام انتخابات سے پہلے وزیراعظم کا اہم اقدام

اسلام آباد ( ملک منظور احمد) وزےر اعظم نواز شرےف نے عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لےگ (ن) کو فعال اور متحرک بنانے کےلئے پارٹی کے ناراض رہنماﺅں اور کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کےلئے سےنئررہنماﺅں پر مشتمل کمےٹےاں بنانے کا فےصلہ کےا ہے ۔ مسلم لےگ (ن) کے سرکردہ وہ قائدےن جو پارٹی اختلافات کی وجہ سے گھروں مےں خاموش بےٹھے ہےں ان کو دوبارہ مسلم لےگ (ن) مےں شامل کرکے پارٹی مےں اہم ذمہ دارےاں دی جائےں گی ۔ وزےر اعظم نے مسلم لےگ (ن) کی تنظےم نو کےلئے مرکزی مجلس عاملہ کے سےنئر اراکےن کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردےا ہے صوبہ سندھ ، پنجاب ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ناراض مسلم لےگی رہنماﺅں اور کارکنوں کے ساتھ جلد رابطے کئے جائےں گے اس کے ساتھ ساتھ وزےر اعظم نے ملک گےر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے مےں لےگی اراکےن پارلےمنٹ کو ہداےات جاری کردی ہےں ۔ اراکان پارلےمنٹ کو ترقےاتی کاموں کےلئے اضافی فنڈز بھی جاری کئے جائےں گے ۔ حکمران جماعت مسلم لےگ (ن) کے خالی تنظےمی عہدے کو بھی پر کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے بلخصوص پارٹی کے مرکزی سےکرٹری جنرل کے تقرر کےلئے سےنئر رہنماﺅں مےں سے کسی کو یہ اہم ذمہ داری دی جائے گی کےونکہ یہ اہم عہدہ کافی عرصہ سے خالی پڑا ہوا ہے کسی چھوٹے صوبے سے سےنئر رہنماءکو پارٹی کا سےکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے ۔
.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain