تازہ تر ین

نوڈیرو: سابق صدر آصف زرداری کی ذوالفقار اور بینظیر بھٹو کی قبروں پر حاضری

نوڈیرہ: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں تمام بھٹو شہیدوں کی مزارعات پر حاضری دی، آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور شہید مرتضٰی بھٹو کی قبروں پر حاضری کے دوران پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
سابقہ صدر آصف زرداری، شاہنواز بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پر بھی گئے، پیپلز پارٹی کے سربراہ نے شہیدوں کے مزاروں پر پھول چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر نادر مگسی بھی موجود تھے، سابق صدر کی آمد پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain