تازہ تر ین

سیاسی جماعتیں الیکشن کی ایک تاریخ پر متفق نہ ہوئیں تو بدقسمتی ہوگی: سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے ایک تاریخ پر اتفاق نہیں کرتیں تو بدقسمتی ہوگی۔
نجی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کوئی راستہ نکلے لیکن کوئی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہتا، اس لیے سپریم کورٹ میں کہا کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔
انہوں نے کہا سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس بلائے تو اخلاقی پوزیشن مضبوط ہو جائے گی، فل کورٹ ہو گا تو سب کا مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا، اگر فل کورٹ نہیں بنتا تو تب بھی بدقسمتی ہو گی، الیکشن کی ایک تاریخ پراتفاق رائے ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان سے 26 اپریل کو رابطہ ہو گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain