سکھر(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف سےد خورشید شاہ نے سندھ کےلئے وزےراعظم کے اعلانات پر طنزاً کہا ہے کہ”بڑی دےر کردی مہربان آتے آتے“،ےہ طنز انہوں نے ہفتے کے روز سکھر مےں صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔خورشےد شاہ نے کہا کہ مےاں صاحب کو اقتدار مےں آنے کے4سال بعد سندھ کے عوام کی ضرورتوں کا خےال آےا،اب سندھی عوام کو ان کی برائے نام مہربانیوں کی کوئی ضرورت نہےں کےونکہ”بہت دےر کردی مہرباں آتے آتے“،حکومت سندھی عوام کو ان کا حق دےنے کے نام پر احسان جتانا چاہتی ہے،حالانکہ سندھی عوام کو محروم رکھا گےا ہے اور ان کو بنےادی حقوق بھی نہےں دئےے جارہے،سندھ مےں کہےں موٹروے تعمےر نہےں ہورہی ہے اور اگر وفاقی حکومت اےکسپرےس وے کو موٹروے بنا رہی ہے تو کوئی احسان نہےں کررہی جبکہ ےہ ان کی ذمہ داری ہے کہ سندھی عوام کو بھی ان کے حقوق دئےے جائےں،وزےراعظم تعصب کی نظر سے نہ دےکھےں تو ان کو صاف نظر آجائے گا کہ پنجاب کے مقابلے مےں سندھ مےں سہولےات نہ ہونے کے برابر رہےں۔انہوں نے صحافی کے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ حکومت ملک کی ترقی کے دعوے تو بہت کرتی ہے اور اس کےلئے مختلف حربے بھی استعمال کرتی ہے لےکن دہشتگردی سمےت ملکی مجموعی صورتحال انتہائی نازک اور خراب ہے جبکہ حکومت کی ناقص کارکردگی کا ےہ عالم ہے کہ ملک کے51فےصد لوگوں کی جانےں تک محفوظ نہےں لہٰذا حکومت کو ملکی ترقی کے جھوٹے دعو¶ں کے بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلےنا چاہئے۔انہوں نے اےک اور سوال پر کہا کہ تحرےک انصاف اور مسلم لےگ(ن) ملک کی اہم سےاسی جماعتےں ہےں لہٰذا ان کے درمےان محاذ آرائی کوئی اچھی بات نہےں اور سےاست دانوں کو بھی جاہلوں کا طرز عمل اپنانے کے بجائے اپنے کردار سے متوجہ کرنا چاہئے۔