تازہ تر ین

اپوزیشن کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب بھی ٹکراؤ ہوتا ہے نقصان ہوتا ہے، ہم اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتے، ٹکراؤ سے کیا نقصان ہو گا میں اس پر کوئی پیش گوئی نہیں کروں گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پارلیمنٹ کی حدود کا تحفظ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کے اختیارات سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے، اگر پارلیمنٹ کی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو آئین کے مطابق اقدامات کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain