تازہ تر ین

امریکا: وفاقی اخراجات میں کٹوتی کا بل منظور

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی ایوان نمائندگان نے قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کا بل منظور کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکی حکومت کے قانونی قرض کی حد 15 کھرب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے بل کے حق میں 217 اور مخالفت 215 ووٹ آئے۔ ایوان نمائندگان میں 4 ری پبلکن اراکین نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پیکج کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جس کے بعد بل کے ڈیمو کریٹ اکثریتی سینیٹ کی منظوری کا امکان انتہائی کم ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain