لاہور(نیٹ نیوز) ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے 37 ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کو معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے 37 ججز کو معطل کردیا۔ معطل کئے گئے ججز میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز شامل ہیں جنہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور دیگر وجوہات کی بنا پر معلطل کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ججز کو معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ججز معطلی کے دوران بھی اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات بھی حاصل کرتے رہیں گے۔